ایران

امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممنوع ہیں آیت اللہ علی خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کےاعلی افسروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممنوع ہیں کیونکہ امریکہ مذاکرات کے ذریعہ ایران کے اندر نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کےبعض اعلی افسروں ، اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممنوع ہیں کیونکہ امریکہ مذاکرات کے ذریعہ ایران کے اندر نفوذ پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سپاہ کی بحریہ کے جوانوں کو شجاع دلیر اور بہادر قراردیتے ہوئے فرمایا: سپاہ کےجوانوں نے سمندری حدود کی سکیورٹی اور حفاظت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور دشمن پر اپنا خوف و ہراس اور رعب ودبدبہ قائم رکھا ہوا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن ،ایرانی حکام کے محاسبات ،عوام بالخصوص جوانوں کے افکار کو تبدیل اور تغییر دینے کی تلاش و کوشش میں ہے اور دشمن کے مکر و فریب سے سب کو ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیے۔

رہبر معظم نے فرمایا: ایران نے نہ کبھی جنگ کا آغاز کیا اور نہ کرےگا لیکن دشمن کی خصلت معاندانہ اور تسلط پسندانہ ہے لہذا سپاہ کی خلاقیت ، علمی صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات ممنوع ہیں کیونکہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات ہمارے لئے بیشمار نقصانات کا باعث بنیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button