لاہور ضمنی الیکشن میں نون لیگ کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا، شیعہ علماء کونسل

07 اکتوبر, 2015 00:00

اسلامی تحریک اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے مسلم لیگ نون سمیت کسی بھی جماعت کی حمایت کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مولانا حافظ کاظم رضا نقوی کی حمزہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں موجودگی ان کی ذاتی حیثیت میں تھی، جماعتی نہیں۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں مولانا مشتاق ہمدانی نے کہا ہے مسلم لیگ نون، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی طرف سے حمایت کیلئے رابطے کئے گئے ہیں۔ ان جماعتوں کے نمائندوں کے سامنے اسلامی تحریک نے اپنے مطالبات رکھے ہیں، مشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

11:55 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔