پاکستان

کراچی: یونیورسٹی کاپروفیسر گرفتار،کالعدم تنظٰیم حزب التحریرکاٹارگٹ کلرتھا۔

کراچی: شہرِقائد میں انسداد دہشت گردی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک پروفیسرکو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلرہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظہر مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلرز ادریس کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے، جو یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔

ادریس کا تعلق کالعدم تنظٰیم حزب التحریرسے بتایا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ شخص نہ صرف خود ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے بلکہ اپنے طلبہ کو بھی دورانِ تدریس شدت پسندی پراکساتا تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ پروفیسر کے ساتھی ملیر، لانڈھی اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

ادریس نے این ای ڈٰی یونیورسٹی سے انجینئرنگ اورآئی بی اے سے ایم بی اے کررکھا ہے اورخود بھی یونیورسٹی سے وابستہ ہے۔

CQpWNgJVAAAfUHJ

متعلقہ مضامین

Back to top button