سانحہ منیٰ: پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کا سعودی عرب کی نا اہلی پر شدید غم وغصے کا اظہار

06 اکتوبر, 2015 00:00

پیر کے روز پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں دوران اجلاس سانحہ منیٰ کے حوالے بحث کا آغاز ہوا جس میں سینیٹرز نے سعودی عرب کی نا اہلی کے نتیجے میں چار ہزار سے زائد حجاج کرام کی شہادت پر شدید تنقید اور غم وغصے کا اظہار کیا۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے سعودی حکمرانوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سعودی حکمران اربوں ڈالر لینے کے باوجود بھی حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام رہے جبکہ سانحہ منیٰ کے بعد حجاج کرام کی نہ تو دادرسی کی گئی بلکہ ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ بھی اختیار کیا گیا جو کسی صورت قابل معافی نہیں ہے، انہوں نے سانحہ منیٰ کی ذمہ داری کا عنصر سعودی حکمرانوں کی نا اہلی قرار دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے ہاؤس کو سانحہ منیٰ کی مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستانی حجاج کرام کی شہادتوں اور ان کی تدفین کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
پیر امین الحسنات کاکہنا تھا کہ سانحہ منیٰ کے فوراً بعد پاکستانی ہائی کمیشن جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا جس کے باعث 23حجاج کرام کو فی الفور پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم کچھ دیر بعد ہی سعودی سیکورٹی فورسز جع کافی دیر سے وہاں پہنچی تھیں انہوں نے نہ صرف پاکستانی ہائی کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا بلکہ حجاج کرام کے نزدیک بھی جانے نہیں دیا۔
امین الحسنات کاکہنا تھا کہ سعودی حکومت کو چاہئیے کہ سانحہ منیٰ کے بارے میں مزید تفصیلات اور معلومات فراہم کرے اور اس کی وجوہات کو دنیا کے سامنے آشکار کیا جائے۔امین الحسنات کے مطابق سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 76ہے جبکہ 47اب تک لا پتہ ہیں۔

11:07 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔