پاکستان

امامیہ اسکائوٹس محرم میں عزاداری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں :توقیر مہدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے امامیہ چیف اسکائوٹ توقیر مہدی نے لاہور میں اسکائوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں مجالس او ر جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے فرائض امامیہ اسکائوٹس انجام دیں گے تاکہ عزاداری اور مقدس مقامات امامبارگاہ ومساجد کو انتہاء پسندانہ طاقتوں کے شر سے محفوظ رکھا جا سکیں انہوںنے مزید کہا کہ امامیہ اسکائوٹس ملکی حالات کے پیش کے نظر محرم میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی اویرنس کیمپ بھی منعقد کئے جائیںگے تاکہ ملک بھر کا ہر شہری سیکورٹی کی اہمیت و اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوجائے توقیر مہدی کاکہنا تھا کہ امامیہ اسکائوٹس نے ہر مشکل گھڑی میں ملک عزیز کے شہریوں کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تھٖظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اقدامات قابل تحسین ہے اور جلد پاک وطن سے تکفیری عناصر کا خاتمہ ہوجائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button