پاکستان

کراچی، کالعدم اہلسنت والجماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذاکر حسین شہید

شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت اہلسنت ولجماعت (سپاہ صحابہ) کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے گذشتہ رات شیعہ بزنس مین (شاپ کیپر)  ذاکر حسین شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ذاکر حسین کو کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ   میں بربریت کا نشانہ بنایا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ذاکر حسین موقع پر ہی شہید ہوگئے جنہیں قانونی کاروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد از کاروائی شہید کے جسد خاکی کو جامعہ مسجد حسینی پہلوان گوٹھ امام بارگاہ منتقل کیا گیا، جہاں آج صبح 9 بجے انکی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

شہید ذاکر حسین پہلوان گوٹھ کے رہائشی تھے، جبکہ علاقائی سطح پر وہ الحسینہ اسکاوٹ کے پلٹ فارم سے عزاداری کی خدمت میں مصروف تھے، تکفیری دہشتگردوں نے انہیں اسی جرم میں شہید کردیا۔

دھیاں رہے کہ کراچی میں ایک بار پھر شیعہ کلنگ کا سلسلہ زور پکڑ رہا ہے، ہماری جانب سے سیکورٹی اداروں کا بارہا اس جانب متوجہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں تکفیری دہشتگردوں اور مدارس کے خلاف بھی آپریشن کو تیز کیا جائے جو کراچی میں شدت پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button