پاکستان

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت 10 اکتوبر کو جعفرطیار میں وارثان ولایت کانفرنس منعقد ہوگی

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں 10 اکتوبر کو عظیم الشان ”وارثان ولایت کانفرنس“ منعقد کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان انہوں نے ضلع ملیر میں منعقدہ ڈویژنل و ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ ملیر کے سیکرٹری جنرل احسن عباس، ثمر عباس، عارف علی، حسن عباس سمیت یونٹ سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ حسن ہاشمی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان کی بلا جواز گرفتاری، شیعہ افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ، عمائدین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، ملک و اسلام دشمن دہشتگردوں کے ساتھ حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف اور اٹھارہ ذی الحجہ کو ”18 تا 24 ذوالحجہ“ ہفتہ ولایت کو شایان شان سطح پر منانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان 10 اکتوبر کو مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں سالانہ ”وارثان ولایت کانفرنس“ منعقد کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button