کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا بہشت زہرا قبرستان کا دورہ، شہداء کو خراج تحسین پیش کیا
کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ اپنے وفد کے ہمراہ جن میں آرمی آفیسرز ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر موجود تھے گنج شہداء بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان میں شہداء تشریف لائے اور شہداء کے مرقد پر فاتحہ خوانی پڑھی۔ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا استقبال نمائندہ پی بی 2 سے مجلس وحدت مسلمین کے ایم پی اے آغا رضا ، سردار نثار علی ،سید داود ، عبدالقیوم چنگیزی،علی جان ، عامر علی چنگیزی ، علامہ محمد جمعہ اسدی ، طاہر نظری ، رقیہ ہاشمی ، حاجی کریم ،علامہ علی حسنین وجدانی ،حاجی فدا حسین ،پروفیسر ناظر حسین ، مصطفی تیموری ، سید عادل ،سید حسن آغا، کونسلر کربلائی عباس علی ، کونسلر کربلائی رجب علی, ماسٹر اعجاز اور دیگر معززین قوم نے کیا۔علاوہ ازیں اہل تشیع اور اہل سنت برادران کے علماء نے بھی شرکت کیں۔
جنرل ناصر خان جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل جتنے آرمی آفیسر جب بھی ڈیوٹی سے فارغ ہوتے ہیں تو اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، تو میں نے بھی یہی سوچا ہے لیکن صرف فوج کے شہید تو نہیں ، ہم بحیثیت قوم بہت قربانیاں دے چکے ہیں اور بلخصوص 10سال سے تو ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کر تنگ آگئے ہیں۔ اسی لیے آج میں یہاں شہیدوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔
اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا شکریہ اس لیے ادا نہیں کرتے کہ آپ نے ہمارے شہداء کو اپنا شہداء سمجھا، ہم آپ کے اس کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔