پاکستان

کالعدم تکفیری تنظیم کے 2کارندے گرفتار،بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سمیں بر آمد

کراچی (شیعت نیوز) کاؤنٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ ٹو کی خصوصی ٹیم نے موسمیات میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان وافغانستان کے دو کارندوں کو گرفتار کرکےانکے قبضےسے بڑی تعداد میںملکی وغیرملکی سمیں اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ،ان خیالات کا اظہار جنید شیخ نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مذید بتایا کہ گرفتار ملزمان محمد ظریف اور عبدالغفورسال 2012س غیر قانونی ایکسچینج چلا رہے تھے اور مختلف ممالک کی کالوں کے ٹریفک پر نظر رکھتے تھے ،انہوں نے مذید بتایاکہ ملزمان گلشن اقبال ،نیپاچورنگی،اور مومن اسکوائرمیں گرے ایکسچینج کے نام سے کام کر رہے تھے اور کالعدم تحریک طالبان و افغانستان کے لئے فنڈنگ بھی کرتے تھے اور بھتے کی مد میں امریکا،افغانستان ،کینڈاو دیگر ممالک میں اپنے ساتھیوں کے ساتھکام کر رہے تھے ملزمان کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ ،25افغانی سم ،ایم ٹی این نیٹ ورک کی 20سے 30لوکل ملکی سمیں اور سیلولر نیٹ ورک کمپنی کے کارڈز بھی برآمد کئے ہیں ،جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں شاہ محمد ،علی یوکے والا،نائنٹی ،یوجیش پٹیل شامل ہیں ملزمان اندرون ملک اور بیرون ملک بھتہ کی رقم منتقل کرنے کا کام کرتے تھے ۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button