پاکستان

کراچی :سیکورٹی اداروں کی کارروائیاں، محرم پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کراچی کے سیکورٹی اداروں کی جانب سے اب تک کی بڑی کارروائی کی گئی ہے اور محرم الحرام پر دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے محرم کے دوران کراچی میں تباہی پھیلانے والے حملے کئے جانے تھے اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی کرلی گئیں تھیں۔ جبکہ دہشت گردوں کو ان کے ٹارگٹ کی لسٹ بھی فراہم کردی گئی تھی اور اس کیلئے بڑی مقدار میں گولا بارود، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی لایا جاچکا تھا۔ دہشتگرد منصوبوں کے بعد دہشت گرد انتہائی محتاط انداز میں زندگی گزار رہے تھے مگر پولیس، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں نے سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس اطلاعات آپریشنز کئے جس میں سیکورٹی اداروں کو اہم ترین کامیابیاں ملیں ہیں۔ جیو نیوز کے پاس انتہائی مصدقہ معلومات ہیں کہ ان آپریشنز سے کالعدم القائدہ برصغیر اور کالعدم لشکر جھنگوی کو شدید جھٹکا لگا ہے اور ان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔سیکورٹی اداروں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اوردھماکا خیز موادبھی قبضے میں لیا ہے۔ الفلاح سوسائٹی ملیر میں اور اورنگی ٹائون میں کی جانے والی کارروائیاں اسی سلسلے کی چھوٹی لیکن اہم کڑیاں ہیں۔ 19 اور 20 ستمبرکی درمیانی شب پولیس اور حساس ادارے نے ملیرکے علاقے الفلاح کی کہکشاں سوسائٹی میں ایک مکان پر پہلوان نامی د ہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا۔ جب قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی تو اند ر موجود دہشت گرد نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر شعیب شیخ اور کانسٹیبل اشرف زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button