پاکستان

سانحہ منیٰ کے حقائق چھپانے کے لئے پیمرا نے میڈیا کو نوٹفیکیش جاری کردیا

سانحہ منیٰ میں ہزاروں حاجیوں کی شہادت پر انکے قاتلوں کے خلاف خبر دینے یا پروگرام کرنے پر پاکستانی کی آل نواز حکومت نے پیمرا کے ذریعے میڈیا کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں سانحہ منیٰ پر خاموشی اختیار کرنے یا بلیک آوٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کیپٹل ٹی وی کے مطابق پیمرا نے سانحہ منیٰ کے حوالے سے جاری نوٹس میں کہا کہ سعودی حکومت پر تنقید نا کی جائے، جبکہ اس سانحہ پر خاموش رہنے کی بھی تنبیہ کی ہے۔

واضح رہے کہ منیٰ کے مقام پر سعودی شہزادے کے وی وی آئی پی پروٹوکول کے نتیجے میں چار ہزار حاجی شہید ہوگئے ہیں، جن میں دو سو سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں، جبکہ بہت سے شہداءکی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے جو لاپتہ ہیں، رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ابھی تک شہداءکی لاشوں سے بھرے کنٹینر نہیں کھولے ہیں جسکی وجہ سے شہداءکے لواحیقین شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں نواز حکومت نے اپنے آقاوں کے اشارے پر پاکستانی میڈیا کو خاموش رہنے کے لئے یقیناً زور دیا ہے جس پر پیمرا نے یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔جو پاکستانی پالیسیز پر سعودی اثرو رسوخ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے آئین پاکستان کے آرٹیکل انیس کے باب کا غلط استعمال کیا گیا ہے جس کے مطابق قومی سلامتی اور بین الاقومی تعلقات کو خراب کرنے سے روکا گیا ہے، لیکن پاکستانی میڈیا سعودی حکومت پر تنقید کرکے دو ملکی تعلقات میں بگاڑ پیدا کرنا نہیں چاہتا بلکہ سعودی عرب میں ہونےو الے ایک بڑے سانحہ کی تحقیقات اور اس سانحہ میں جانبحق ہونے والے پاکستانی شہداءاور زخمیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر تنقید کررہا ہے جو اس ملک کے میڈیا اور عوام کا بنیاد ی حق ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button