مشرق وسطی

بحرین؛ شیخ علی سلمان نے پرامن احتجاج جاری رکھنے پر تاکید کی

بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے منگل کو عدالت میں اپنی پیشی کے بعد کہا کہ وہ عوام کے منصفانہ مطالبات کے پورے ہونے تک، کہ جسے وہ بحرین کی ترقی و استحکام کے لئے ضروری سمجھتے ہیں، اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے- شیخ علی سلمان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹیلیفوں پر گفتگو میں کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں بحرینی عوام کے مطالبات سے چشم پوشی نہیں کریں گے اور زندگی کے آخری لمحے تک ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے- واضح رہے کہ بحرین کی عدلیہ نے منگل کو اس ملک کی حکومت کے سب سے بڑے اور اہم مخالف گروہ کے سربراہ شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کو چودہ اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے- بحرینی عدالت اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کو ملتوی کر چکی ہے- واضح رہے کہ بحرین کی عدالت نے گذشتہ جون کے مہینے میں بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان پر، طاقت کے زور پر حکومت کو تبدیل کرنے کے لئے اس ملک کے عوام کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کر کے، چار سال قید کی سزا سنائی تھی- بحرینی عدالت کے اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر آل خلیفہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا

متعلقہ مضامین

Back to top button