پاکستان

ہر طرح کی دہشت گردی کا مل کرخاتمہ کریں گے، پاک چین فوجی تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، جنرل راحیل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہرطرح کی دہشت گردی کا ملکر خاتمہ کریں گے، پاک چین فوجی تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائینگے، دہشت گردی سے پاک پاکستان کے مقصد کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اٹک میں بہادر رینج کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کی اسپیشل فورسز اور چینی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب ہوئی ۔ واریئر تھری کے نام سے ہونے والی مشترکہ مشقیں سات ہفتوں تک جاری رہیں جس میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔ اختتامی تقریب میں چینی فوج کا سینئر وفد جنرل لی فائی کی قیادت میں شریک ہوا ۔ جنرل راحیل شریف نے مشقوں کے شرکا کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعلی معیار کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اسپیشل سروسز گروپ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کو انسداد دہشت گردی کیلئے مزید مضبوط کرنا ہے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button