مقبوضہ فلسطین

صہیونی جارحیت کی مذمت میں فلسطینی خواتین کا مظاہرہ

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی خواتین نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کرکے، دوابشہ خاندان کے افراد کو جلائے جانے کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی بربریت جاری رہنے کی روک تھام کے لئے ٹھوس تدابیر اختیار کئے جانے کامطالبہ کیا- فلسطینی خواتین یونین کی رکن "عربیہ ابو جیاب” نے دوابشہ خاندان کے افراد کو جلانے کے وحشیانہ اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونیوں کی بربریت اور حملوں میں مختلف طریقوں سے شدت آرہی ہے اور حتی عورتیں اور بچے بھی ان وحشیانہ کاروائیوں سے محفوظ نہیں ہیں- واضح رہے کہ صیہوںی آباد کاروں نے گذشتہ مہینے غرب اردن کے گاؤں دوما میں ایک گھر کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں اٹھارہ مہینے کا بچہ، علی دوابشہ شہید ہوگیا تھا۔ صیہونی آباد کاروں کے اس حملے کمسن علی دوابشتہ کا چار سالہ بھائی اور ماں ، باپ بھی بری طرح سے جھلس گئے تھے۔گذشتہ دنوں اس بچے کے والد اور پھر پیر کے روز اس کی ماں بھی شہید ہوگی- علی دوابشہ کا ایک چار سالہ بھائی احمد دوابشہ صرف زندہ ہے اور وہ بھی شدید طور پر جل جانے کے سبب زیر علاج ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button