یمن

یمنی فوج آئندہ دنوں میں جارحین کے خلاف حیران کن حملے کرے گی

یمن کی فوج کے ترجمان نے جارح ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یمنی فوج آئندہ دنوں ان کے خلاف حیران کن حملے کرے گی ۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف غالب لقمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فوج اور رضاکار عوامی فورس نے خود کو بدترین حالات کے لئے تیار کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنے ملک پر جارحیت کے شروع ہی میں فوجیوں کو منظم کرنا شروع کردیا تھا ۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ فوجی طاقت کا توازن ہمارے حق میں نہیں ہے لیکن یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی حکمت عملی سے جارحین کی بالا دستی ختم کردی ہے – یمن کی فوج نے چھ مہینے سے جاری سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صوبہ مآرب میں جارحین کے فوجی اڈے پر بیلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے کم سے کم تین سو فوجی ہلاک ہوگئے تھے –

متعلقہ مضامین

Back to top button