دہشت گردو ں کے سہولت کار تو پنجاب کابینہ میں وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں مہدی عابدی
وفاق،پنجاب اور گلگت بلتستان میں ن لیگ کی حکومت ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے،ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے،دہشت گردی کی اس جنگ میں سب سے بڑی قربانی ملت تشیع نے دی،ہم نے اپنے بیس ہزار سے زائد پیاروں کے لاشوں کو کندھا دیا،لیکن پاکستان کی سلامتی پر آنچ تک نہیں آنے دی،طالبان کیخلاف آپریشن کا مطالبہ روز اول سے ہمارا ہی تھا،ہم نے ان درندہ صفت دہشت گردوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا جو آج سچ ثابت ہوئے،ملت جعفریہ کیخلاف ن لیگ کی انتقامی کاروائیاں دراصل آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جارہ اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردو ں کے سہولت کار اور ان کے سیاسی سرپرست تو پنجاب کابینہ میں وازرت کے مزے لوٹ رہے ہیں،ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد مخالف قوتوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے،ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہر قسم کے جمہوری حق استعمال کریں گے،انہوں نے کہا کہ علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں اُن کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے سب سے بڑے مخالف ہیں،پنجاب حکومت میں شامل دہشت گردوں کے ہمدرد وزیر کی ایما پر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا ،جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس جھوٹی ایف آئی آر کے آڑ میں علامہ امین شہیدی کی گرفتاری ملت تشیع کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ونہوں نے شہر قائد گزشتہ دو روز میں ایڈگیٹ امیر حیدر وڈاکٹر عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور حکومت سندھ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا