مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصی پر دسیوں صیہونیوں کا حملہ

العالم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے، مسجد الاقصی کے نگہبانوں اور محافظین کو صیہونیوں کے قریب جانے سے روک دیا- پولیس نے نمازیوں کے شناختی کارڈ تحویل میں لے لیے اور فلسطینی نمازیوں کو مسجد الاقصی میں ایک گھنٹے سے زیادہ توقف کرنے کی اجازت نہیں دی- غاصب فوجیوں نے مسجد الاقصی میں باب السلسلہ کے نزدیک ایک خاتون نامہ نگار کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ عورتوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی فلم اور رپورٹ تیار کر رہی ہے۔ دوسری جانب صیہونیوں نے بیت المقدس کے قدیمی حصے میں واقع ایک رہائشی عمارت پر قبضہ کرلیا اور اس عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button