حکومت پاکستان کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ٹوئیٹر پر بھرپور مہم چلائی گئی
شیعہ اکثریتی علاقہ ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کو اسکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے، کوئٹہ میں علمدار روڈ پر شیعہ آبادی کا دہشتگردوں کی جانب سے غیرمحسوس طریقہ سے محاصرا ، ملک بھرمیں بیس ہزار سے زائد شیعہ عزاداروں، ذاکروں، علماء و قومی شخصیات اور جوانوں کے قتل عام ، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں بے گناہ شیعہ ذاکر وں، علماء و قومی شخصیات کی گرفتاری، پنجاب میں جلوسوں کے پرمٹ ہولڈروں کو حکومتی پریشر اور حبس بے جا میں رکھنے اور علامہ امین شہید ی کے جھوٹے مقدمہ میں گرفتاری کے فیصلے کے خلاف ٹوئیٹر پر بھرپور احتجاج کیا گیا جس میں پاکستان کے ناصرف شیعہ بلکہ اعتدال پسند سنی مسلمانوں نے بھی ساتھ دیا ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات یہ احتجاج سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شروع کیا گیا جسکا ٹرینڈ #StopShiaVictimization سیٹ کیا گیا، ٹوئیٹر پر موجود صارٖفین نے اس مہم میں بھرپور حصہ لیاتاکہ پاکستان کے مقتدر حلقوں تک اس مسئلہ کو پہنچایا جاسکے۔