پاکستان

پشاور، شہید عارف الحسینی کی صاحبزادی کی تقریب شادی کے موقع پر علامہ ساجد نقوی اور علامہ ناصر عباس کی ملاقات

شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی صاحبزادی کی پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب شادی کے موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے مابین ملاقات ہوئی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں احوال پرسی کے علاوہ بعض ملی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں شہید عارف الحسینی کے فرزند سید علی الحسینی بھی اس موقع پر میزبان کی حیثیت سے موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button