ایران

لبنان کے قومی اتحاد پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے لبنان میں قومی اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بدھ کے دن لبنان میں صدر کا عہدہ خالی رہنے پر مبنی سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے تہران کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ لبنان کی جماعتوں کو ترغیب دلا کر اس ملک کے صدر کے انتخاب پر تاکید کی ہے۔

مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ لبنان کے داخلی امور میں مداخلت کئے بغیر لبنان کی جماعتوں کو ترغیب دینا ہے تاکہ لبنان کے حکام اولین فرصت میں قومی اتحاد کی تقویت کا مناسب راستہ تلاش کر لیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مشترکہ جامع ایکشن پلان کمیشن کے پہلے اجلاس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مشترکہ جامع ایکشن پلان کمیشن کا اجلاس منعقد ہو گا۔

جس میں اس کمیشن کے مشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ایران کے تعاون میں توسیع کے بارے میں کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایران اپنی اصولی اور مستقل پالیسی کی بنیاد پر خطے کے ممالک کے ساتھ مذاکرات اور باہمی تعاون کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button