مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کے سلسلے میں تشوی

فلسطین کے وزیراوقاف نے بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کی صیہونی حکومت کی کوششوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے

فلسطین کے وزیر برا‍ ئے اوقاف و دینی امور نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت بیت المقدس اور مسجدالاقصی کو یہودیت کا رنگ دینے کے لئے اپنی سازشوں کو پوری طاقت سے عملی جامہ پہنا رہی ہے لیکن فلسطینی عوام اوراس مسجد کے خادمین اس حکومت سے زیادہ مضبوط ہیں-

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت ، عیاری کے ساتھ لوگوں کو گمراہ کرکے طاقت اوراپنے ذرائع ابلاغ کی مدد سے بیت المقدس کو یہودیت کا رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے اور صیہونی، اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی بھی استعمال کر رہے ہیں-

اس رپورٹ کے مطابق ان کوششوں کا مقصد، غیرملکی سیاحوں اور نوجوان یہودی نسل کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے جعلی تاریخ تیار کرنا، لوگوں کو گمراہ کرنا اور بعض عرب و اسلامی آثار بالخصوص مسجد الاقصی میں دیوار براق کو تبدیل کرنا ہے-

صیہونی حکومت، عالمی برادری کی تنقیدوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کے علاقوں کو یہودیت کا رنگ دینے اور صیہونی کالونیوں کی توسیع کا غیرقانونی اقدام جاری رکھے ہوئے ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button