مقبوضہ فلسطین

فلسطینی عورتوں نے انروا کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ-

اطلاعات کے مطابق فلسطینی عورتوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی بے گھر افراد کی امداد کے اقوام متحدہ کے ادارے "انروا” کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے- غزہ شہر میں انروا کی عمارت کے سامنے اتوار کے روز ہونے والے اس مظاہرے میں فلسطینیوں کے لئے امداد میں کمی پر مبنی انروا کی پالیسیوں اور نئے تعلیمی سال کے آغاز میں تاخیر کے امکان کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ مظاہرین نے انروا کی غلط پالیسیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا- اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے شعبہ خواتین کی انچارج رجا حلبی نے، جو اس مظاہرے میں شریک تھیں، حماس کی طرف سے فلسطینیوں کے لئے امداد رسانی میں کمی کے انروا کے اقدام کی مخالفت کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ ہر فلسطینی پناہ گزیں کو شرافت مندانہ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور انروا کو فلسطینیوں سے متعلق اپنے فرائض پر عمل کرنا چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کی امداد رسانی کو ختم کرنا یا اس میں کمی لانا بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے- واضح رہے کہ انروا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس کو بجٹ میں دس کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی کمی کا سامنا ہے اور ہو سکتا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں اور جنگ زدہ غزہ کے لوگوں کے لئے صحت اور تعلیم سے متعلق اس کو اپنے بعض پروگراموں کو معطل یا مؤخر کرنا پڑے

متعلقہ مضامین

Back to top button