پاکستان

شہید نوید عباس کی نمازہ جنازہ مسجد سلمان فارسی اورنگی ٹاون میں ادا کی گئی

شیعت نیوز: گذشتہ روز کراچی کے علاقہ اورنگی ساڑھے گیار ہ نمبر میںکالعدم دہشتگرد تنظیم سپا ہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 20 سالہ شیعہ جوان نوید عباس کو شہید کردیا تھا، اس شیعہ جوان کی نمازجنازہ کل رات مسجد سلمان فارسی اورنگی ٹاون میں ادا کی گئی، اطلاع کے مطابق اورنگی کے علاقہ چشتی نگر میں نوید عباس اپنے والد کے ہمراہ سموسوں کا ٹھیلا لگاتے تھے اور محنت مزدوری کرکے اپنی فیملی کا پیٹ پال رہے تھے لیکن ملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگردوں نے شیعہ ہونے کی بنیاد پر نوید عباس کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔

حیران کن ہے کہ کراچی میں ٹارگیٹ آپریشن ہونے کے باوجود کالعدم تکفیری جماعت کے دہشتگرد ابھی بھی کاروائیاں کرتے پھر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button