پاکستان

قوم کے دشمنوں اور انکے مددگاروں کو پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ملے گی، جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کے اپنے ہمدردوں سے رابطوں اور بیرونی معاونت تک رسائی کو ختم کرنا یقینی بنایا جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا، جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر پاک فوج کے جوانوں کو بھی سراہا۔ اس موقع پر راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے دشمنوں اور ان کے مددگاروں کو پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ملے گی اور بہت جلد یہ اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے نوجوانوں کو ہدایت دی کہ دہشت گردوں کے دوسرے ممالک سے رابطوں اور بیرون ملک سے ملنے والے مدد کو بھی ان تک نہ پہنچنے دیا جائے۔ جنرل راحیل شریف کا آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے کہنا تھا کہ آپریشن اس وقت اپنے آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد باقی ماندہ دہست گردوں کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا۔ آرمی چیف کا مزید کہنا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور پاک فوج کی قربانیوں کی پوری قوم معترف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button