پاکستان

کراچی آپریشن مکمل غیر جانبدار، ہر قسم کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے، کور کمانڈر کراچی

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر جانبدار، بلا امتیار اور ہر قسم کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ رینجرز کے جوان ایک فرد نھیں، بلکہ ایک ادارہ ہیں، رینجرز کراچی سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، کراچی کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، اور عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جو رینجرز کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کارروائیاں دہشت گردی کے اختتام کا آغاز ہیں، آپریشن مکمل طور پر غیر جانبدار، بلا امتیار اور ہر قسم کی مصلحت اور دباؤ سے آزاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کے اہداف دہشت گرد، ان کے معاونین، سہولت کار اور مالی مدد گار ہیں، اور اہداف کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نھیں رکھیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نھیں جانے دیں گے، پُرامن کراچی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، جس کے لئے ہمیں پاکستانیت کو فروغ دینے میں حائل ہر رکاوٹ کو عبور کرنا ہے، اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button