ایران

ایران نے جوہری میدان میں بھی امریکہ کو شکست دی ہے۔ علاء الدین بروجردی

ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ قراردادوں اور اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود، امریکہ ایران کے جوہری منصوبے میں پیش رفت نہیں روک سکا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے شمالی شہر نوشہر میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے بالخصوص یورینیم کی افزودگی روکنے کے لئے امریکہ کی ساری کوششیں شکست سے دوچار ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے مغرب کی جانب سے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جوہری معاملے میں سیاسی اور بین الاقوامی سطح پر پابندیوں اور ناانصافیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قابل ذکر پیشرفت اور نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اب اس کا شمار دنیا کی اہم طاقتوں میں ہونے لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے پوری دنیا پر اپنی جوہری صلاحیت کو ثابت کر دیا۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ دنیا کی بعض طاقتیں برسوں تک رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بعد، اب ایران کے، یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ ایران کی پارلیمنٹ کے، قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ اگر مقابل فریق معاہدے کا پابند نہ رہا اور اس نے وعدہ خلافی کی تو ایران بھی خاموش نہیں بیٹھے گا اور مغربی طاقتوں کو جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی جان لیں کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی چال چلنے کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام، انہیں پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button