مقبوضہ فلسطین

صیہونی جرائم کی دستاویزات عالمی عدالت کو ارسال کی جائیں

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کی دستاویزات عالمی فوجداری عدالت کو ارسال کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم، خاص طور سے دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پر پچاس روزہ حملوں اور فلسطینی زخمیوں کو لے جا رہی ایمبولینسوں پر حملے، کی دستاویزات جلد از جلد عالمی فوجداری عدالت میں پیش کی جائیں- انہوں نے ملت فلسطین کے خلاف انسانیت سوز جرائم کئے جانے کی وجہ سے صیہونی حکام پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے اور ان کو سخت سزائیں دینے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا- ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت نے پچاس روزہ جارحیت میں غزہ پٹی کے لوگوں کے خلاف جنگی اور انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا اور خاص طور سے اس کی فوج نے اسپتالوں اور امداد رساں گاڑیوں کو نشانہ بنایا-

متعلقہ مضامین

Back to top button