عراق

عراق میں رہبر انقلاب اسلامی کے جدید نمائندے کی تعیناتی

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے عراق میں آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو نمائندے کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔
عراق میں رہبر انقلاب کے سابق نمائندے آیت اللہ محمد مہدی آصفی کے انتقال کے بعد دفتر رہبری سے ایک وفد نے نجف اشرف کا دورہ کر کے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کو جدید نمائندے کے طور پر متعارف کروایا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے آیت اللہ تسخیری اور حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی کے ہمراہ علماء کا ایک وفد نجف اشرف پہنچا جہاں انہوں نے مولائے متقیان(ع) کے حرم مطہر کی زیارت کے بعد نجف اشرف کے مراجع تقلید سے ملاقات کی اور ایک تقریب کا انعقاد کر کے رہبر انقلاب اسلامی کے نئے نمائندے کو متعارف کروایا۔ مراجع تقلید نے امید ظٓاہر کی کہ آیت اللہ مجتبیٰ حسینی بھی مرحوم آیت اللہ مہدی آصفی کے طریقے کار کو مزید ترقی دینے کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ نجف کو خصوصی توجہ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button