ایران

ایٹمی معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت کا نتیجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینیئر رکن نے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایرانی قوم کے حقوق میں شامل ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینیئر رکن مجید تخت روانچی نے منگل کے دن تہران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ایرانی قوم نے یورپ کے دباؤ اور توسیع پسندی کے مقابلے میں استقامت سے کام لیا اور ویانا میں ہونے والا معاہدہ ایرانی قوم کی اسی استقامت اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔ مجید تخت روانچی نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کو ایرانی قوم کے حقوق کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے برسہا برس سے ایران کی پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے معاملے کو مصنوعی بحران بنائے رکھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں عائد کرنا شروع کر دیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینیئر رکن اور نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایران مخالف پابندیوں کے بے سود ہونے پر مبنی امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کا سبب ایرانی قوم کی استقامت تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button