آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت

22 جولائی, 2015 00:00

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور چترال سمیت ملک کے دوسرے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے،اس سے نمٹنے کی تیاری اور چترال سمیت ملک کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

2:34 شام جون 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔