ایران

رہبر انقلاب کی نماز عید پر ہتھیار کے ساتھ خطبہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

شیعت نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تاریخ ساز ایٹمی معاہدہ کے کچھ ہی دن بعد عید الفطر کی نماز کے موقع پر ایک طویل عرصہ بعد ” رہبر معظم ولی امر مسلمین جہاں آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنئی حفظہ اللہ ” نے ” اسلحہ ” ہاتھ میں لے کر تاریخ ساز اور فتنہ شکن خطبہ عید الفطر دیا ، رہبر انقلاب اسلامی کی دوران خطبہ عید اسلحہ ہاتھ میں تھامنے والی اس تصویر نے کافی دھوم مچادی ہے، بالخصوص سوشل میڈیا پر اس تصویر کے کافی چرچے سننے اور دیکھنے کو ملے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس تصویر پر عوامی رائے کے مطابق ایٹمی معاہدے کے بعد انقلاب اسلامی کے سربراہ کا اسلحہ کے ساتھ خطبہ دینا پانچ جمع ایک اتحاد کو واضع پیغام ہے کہ انقلاب اسلامی مظلومین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا ہے، جبکہ کئی اور پیغامات بھی واضع ہیں۔

دوسری طرف دینی اعتبار سے نماز جمعہ اور عیدیں کی نماز میں امام جماعت کے لئے وقت کا ہتھیار تھام کر خطبہ دینے کا حکم بھی ہے۔

اللهم صل على محمد و آل محمد و عجل فرجھم و احفظ نائب المھدی امامنا الخامنئی

اللهم عجل لوليك الفرج والنصر والعافية واجعلنا من انصاره واعوانه والمستشهدين بين يديه

11214098 10153002137108059 9094588424775630119 n

متعلقہ مضامین

Back to top button