مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی مںظوری کی بابت انتباہ

فلسطین کے بعض حکام نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی کی سزا دینے کے بل کی منظوری کے بارے میں صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق پی ایل او میں قیدیوں اور صیہونی جیل سے رہا شدہ افراد کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کا یہ فیصلہ صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی نیز انتہا پسند کابینہ کے مجرمانہ اور انتقامی افکار کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قدس کی غاصب حکومت فلسیطنیوں کے ساتھ کیسا برا برتاؤ اور سلوک کر رہی ہے۔ عیسی قراقع نے دنیا کے ملکوں کی پارلیمانوں سے اپیل کی کہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے نسل پرستانہ قوانین کا مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑی ہوں اور صیہونی حکومت کو بین الاقوامی منشوروں کا پابند بنانے کے لئے اس پر دباؤ ڈالیں۔ ادھر بیت المقدس اور مقدسات کی حمایت کی اسلامی عیسائی کمیٹی کے سیکریٹری جنرل حنا عیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کا مسودہ اگر منظور ہو جاتا ہے تو یہ اسرائیل کی پیشانی پر کلنک کا ٹیکہ ہو گا کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک قیدیوں کو پھانسی دینے کے خلاف ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی پارلیمنٹ میں بیت نا پارٹی نے ایک بل پیش کیا جس میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی کی سزا دینے کی تجویز پیش کی گئ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button