پاکستان

نواز مودی ملاقات بے معنی اور صرف فوٹو سیشن تھی، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ امن کے عالمی ٹھیکیداروں نے کشمیریوں کے قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔ بھارت انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر فرضی جھڑپوں میں شہید کر دینا معمول بن چکا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کیلئے اگست اور ستمبر ستم گر ثابت ہونگے۔ نواز مودی ملاقات کے اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر نہ ہونا سفارتی ناکامی ہے۔ مفاہمت کے نام پر منافقت کرنے والوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔ بسیاست میں کریمینل ازم اور کمرشل ازم ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان بھارت بات چیت کا محور اگر مسئلہ کشمیر نہیں تو پھر ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ دونوں ملکوں میں بنیادی تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہداء کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں امن سے پاکستان مستحکم ہوگا۔ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر توجہ دے۔ حکومت نیب کے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔ حکمران نیب کے خلاف سازشیں کرنے کے بجائے خود کو نیب کے سامنے پیش کریں۔ قانون بکری چور کو پکڑتا ہے لیکن ملک کا بیڑا غرق کرنے والوں کو نہیں پوچھتا، دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن کو ادھورا چھوڑ دیا گیا تو ملک کبھی ٹھیک نہیں ہوسکے گا۔ داعش نے عید کی نماز کے اجتماعات پر پابندی لگا کر اپنی اسلام دشمنی ثابت کر دی۔ نواز مودی ملاقات بے معنی اور صرف فوٹو سیشن تھی۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا اعلامیہ یکطرفہ اور بھارتی مفادات کا عکاس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button