پاکستان

علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم ناصر دھوبی گرفتار

کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ناصر دھوبی عرف بی بی سی کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے اکبر کمیلی کے قتل سمیت 29 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جس نے 5 افراد پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا تھا جو ایک مخصوص فرقے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا جب کہ اس گروپ کے 3 ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کو گزشتہ سال 6 ستمبر کو عزیز آباد کے علاقے بنگوریہ گوٹھ میں واقع ان کی فیکٹری کے باہر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button