ایران

آیت اللہ سیستانی سے وعدہ کرتے ہیں کہ فلوجہ میں نماز قائم کریں گے،قاسیم سلیمانی

سپاہ قدس کے سربراہ اور عراق میں داعش مخالف محاذ کے ماسٹر مائنڈ سردار قاسم سلیمانی کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ الیکڑاونک مقاومت (ریسزسٹنس) سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کو مخاطب کرتے ہوئے عہد کیا ہے کہ وہ جلد فلوجہ کو داعش دہشتگردوں سے خالی کروالیں گے اور وہاں نماز قائم کریں گے، نیوز ویب کے مطابق قاسیم سلیمانی کا کہنا ہے کہ ہم” آیت اللہ سیستانی سے وعدہ کرتے ہیں کہ بہت جلد ہم فلوجہ میں نماز قائم کریں گے”۔

واضع رہے کہ ولی فقہی آیت اللہ خامنہ ای کے سپاہی سپاہ قدس کے سربراہ قاسم سلیمانی عراق و شام میں داعش دہشتگردوں کے خلاف محاذ کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور ان علاقوں میں داعش کی شکست کا بنیاد محور بھی قاسم سلیمانی کو قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button