پاکستان

خدمت انسانیت کرنیوالے عظیم لوگ ہیں، انکی حوصلہ افزائی ضروری ہے، علامہ طالب جوہری

امام بارگاہ شہدائے کربلاء انچولی سوسائٹی میں اعتراف خدمت ایوارڈ کی تقریب تقسیم کا جلسہ منعقد ہوا، جس میں مرکزی تنظیم عزاداری اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی نے سانحہ عباس ٹاون کے متاثرین کی بحالی اور تباہ شدہ عمارتوں کی از سر نو تعمیرات کے سلسلے میں قائم احباب متاثرین عباس ٹاؤن میں ایوارڈ تقسیم کئے، جس میں علامہ طالب جوہری، حافظ تصدق حسین، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمد قلندری، سید ایاز امام رضوی، ایس ایم نقی، شبر رضا، حسن صغیر عابدی اور رضی حیدر رضوی نے شرکت کی اور علامہ طالب جوہری، ایس ایم نقی، انجینئر منظور مہدی، علامہ ظہیر عباس عابدی، ابرار حسن، سہیل کاظمی، وجاہت حسین نقوی مرحوم کو اعتراف خدمت ایوارڈ دیئے گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ طالب جوہری نے کہا کہ خدمت انسانیت کرنیوالے عظیم لوگ ہیں ان کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔ صغیر عابد رضوی نے احباب متاثرین کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزم و ہمت کے ساتھ کام کیا جائے تو ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ حسن رضا سہیل نے کہا کہ احباب متاثرین عباس ٹاؤن نے ریکارڈ ٹائم میں تباہ شدہ عمارتوں کی از سر نو تعمیر کروا کر اس تخریب پر تعمیر کو فتح عطاء کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button