پاکستان

بہاولپور: انسدادِ دہشتگردی عدالت نے نفرت انگیز تقریر کرنے پر مسجد کے دیوبندی پیش امام کو دس سال کی قید کی سزا

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے حاصل پور کے قریب قائم پور ٹاؤن کی ایک مسجد کے پیش امام کو دس سال چار مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔

اس مسجد کے پیش امام عبدالغنی کا تعلق وہابی دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے۔

حاصل پور، بہاولپور سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پیش امام کو یہ سزا نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم پر سنائی گئی۔ اس پیش امام کو سات لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

تقریباً دو مہینے قبل شیعہ مخالف تقریر اور توہین اہلیبت (ع) کے جرم میں قائم پور پولیس نے مجرم وہابی مولانا عبدالغنی کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button