پاکستان

مفتی نعیم کے اشارے پر زید حامد کو سعودی فورس نے گرفتار کیا ،تہلکہ خیز انکشاف

پاکستانی دفاعی تجزیہ نگار،صوفی سنی اسکالر زید حامد کے بارے میں بھی دیوبندی مکتب کے سب سے بڑے مدرسہ کی جانب سے زید حامد کے خلاف فتویٰ سامنے آیا ہے،جس میں جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم اینڈ کمپنی نے زید حامد کو شاطر و چلاک انسان ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں اسلام دشمن قوتوں کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ زید حامد گذشتہ ہفتہ کو سعود ی عرب میں گرفتار کیا گیا تھا،سعودی عدالت نے زید حامد کے آل سعود مخالف نظریات ہونے کی بنیاد پر گذشتہ روز انکو 8 سالوں کی قید اور 12 سو کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔

مفتی نعیم اینڈ کمپنی اور آل سعود کے حوالے سے زید حامد کے واضح نظریات ہیں انکا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں دہشتگردی کررہا ہے جبکہ مفتی نعیم کراچی میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔

دہشتگردی مخالف نظریہ رکھنے پر مفتی نعیم نے انہیں اسلام دشمن قرار دیا ہوا تھا،جبکہ یمن پرسعودی جارحیت کے پاکستان میں سعودیہ عرب کی حمایت میں مفتی نعیم نے تحریک شروع کررکھی تھی جس پر زید حامد کافی تنقید بھی کی تھی، بظاہر ان واقعات اور فتویٰ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زید حامد کےسعودی عرب مخالف بیانات کی چغلی مفتی نعیم نے سعودی انتظامیہ سے کی ہوگی جس بناپر انہیں سعودی عرب میں گرفتار کیاگیا ہے۔

ایک کے بعد ایک اس مفتی نعیم دیوبندی کے انتشار پر مبنی فتاویٰ اور دہشتگردی و دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے کے انکشافات کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان "ایکشن ” میں کیون نہیں آرہا ،کیوں ان دہشتگردوں کی سپورٹر کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جارہا جو ملک میں مسلمانوں کے درمیاں ،تکفیر ،نفرت اور عداوت کے نعرے پروان

چڑھارہے ہیں۔

ftwa85

متعلقہ مضامین

Back to top button