پاکستان

پنجاب سے شدت پسندوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بے لگام کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے۔ موجودہ حکومت کی نااہلی کئی بار ثابت ہو چکی ہے۔ ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ قومی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے۔ بھارت کا بنگلہ دیش سے گٹھ جوڑ وزارت خارجہ کی ناکامی ہے۔ ناجائز منافع خوروں کیلئے رمضان کا ہر دن عید بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کی جائے، شدت پسند مائنڈ سیٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو ہم جیت کر بھی ہار جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نئے پاکستان کا مستقبل طے کرے گا۔ بھارت پاکستان میں لسانی، نسلی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر انتشار اور فساد پھیلانے کی سازشوں می ہر وقت مصروف رہتا ہے۔ مہنگائی کے طوفان میں گھرے عوام کو دلاسوں سے بہلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مدارس دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، نفرتیں پھیلانے والے ان کارخانوں کو بند کرنا ہو گا جہاں شدت پسندی کا سبق پڑھایا جاتا ہے۔ دہشت گردی نے ہماری قومی زندگی کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے۔ ہماری غیر قانونی معیشت قانونی معیشت سے کہیں زیادہ ہے۔ بد ترین لوڈشیڈنگ اور حکومتی بد انتظامی کراچی میں ہلاکتوں کل سبب بنی۔ لوڈشیڈنگ انسانی المیہ بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button