عراق

علاقے کے تمام ممالک کو داعش کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔ سید عمار حکیم

عراق کے مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر داعش دہشت گردوں کو عراق میں ختم نہ کیا گیا تو دیگر عرب ممالک کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔

عراق کے مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم نے کویتی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ علاقے کے تمام ممالک کو داعش تکفیری گروہ کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔ عمار حکیم نے کہا کہ اس لڑائی میں عراق دنیا کے بہت سے ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کے دیگر ممالک پر حملہ، داعش دہشت گرد گروہ کے ایجنڈے میں شامل ہے لہذا اگر اس گروہ کو عراق میں ختم نہ کیا گیا تو مستقبل میں یہ گروہ دیگر عرب دارالحکومتوں کا رخ کرے گا۔ انہوں نے اس نکتے کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اس وقت عراق میں دہشت گردوں کا مقابلہ صرف عراقی فوج کررہی ہے اور کسی بھی ملک کی افواج اس میں شریک نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ عراق کو فوجیوں کی تعداد اور صلاحیتوں کی کمی کا نہیں بلکہ جنگی ساز و سامان کی قلت کاسامنا ہے۔ سید عمار حکیم نے امید ظاہر کی کہ داعش کے مقابلے کے لئے عالمی اتحاد سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button