دنیا

یمن کے مسئلے کو صرف سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے کو صرف سیاسی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔

بان کی مون نے فرانس ٹوئینٹی فور ٹی وی سے گفتگو کے دوران بحران یمن کے بارے میں جنیوا میں ہونے والے اجلاس کو ناکام قرار دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عوامی تحریک انصاراللہ کے وفد نے جنیوا پہنچنے میں تاخیر کی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ملاقات نہ ہوسکی۔ بان کی مون نے کہا کہ اجلاس میں ان کے خصوصی مندوب کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ انہوں نے یمن میں دو ہفتے تک جنگ بندی کی پیش کش کی تھی تا کہ اس دوران دسیوں لاکھ یمنی عوام کو انسان دوستانہ امداد فراہم کی جاسکے اور سیاسی گفتگو کے لئے بھی ماحول فراہم ہو سکے تاہم وہ اس مقصد تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ بان کی مون نے سعودی جارحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے یمنی گروہوں سے جنگ کے فوری خاتمے اور گفت و گو کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button