پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی بن کر اُبھری ہے

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے ملّی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان کی ٹیکنو کریٹ اور لیڈی کی ایک ایک سیٹ پر کامیابی کے اعلان کے بعد اسلامی تحریک پاکستان کی پارلیمانی بورڈ کے چیر مین /مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملّی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان پر 13سالوں کی بے جا رکاوٹوں اور انتخابی عمل میں جانے سے روکے جانے کی تمام ترکاوشوں کے باوجود

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدّبرآنہ ،دانشمندآنہ حکمت عملی و سیاسی فیصلوں کی بدولت اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے انتخابات 2015ء میں 2جنرل ،ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک لیڈی سیٹ پر کامیابی حاصل کرکے خطہ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھری ہے اگر ہماری جماعت کی راہ میں بے جا رکاوٹیں نہ ڈالی جاتی تو اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں ایک بڑی قوت کے ساتھ آتی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونے والے تمام افراد گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کے آئینی حقوق دلوانے سمیت علاقے کی غربت و محرومیوں کے خاتمے، خطہ کو پُرامن بنانے ا ورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھ کر بھر پور مثبت کرادار ادا کریں گے اور ہم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کے طور پر اپنے منشور کے مطابق اس خطے کو آئینی حقوق دلوانا ،عوام کی محرومیوں کا خاتمہ سمیت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،آخر میں انہوں نے کہا کہ ملّی پلیٹ فارم کی اس کامیابی پر
علامہ سید ساجد علی نقوی ،اور تمام تنظیمی ساتھیوں و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور عزم کرتے ہیں کہ ہم اس خطہ میں امن و سلامتی ،اتحاد بین المسلمین اور استحکام پاکستان کیلئے تمام تر توانائیاں خرچ کریں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button