یمن

یمن: سعودی جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ

یمنی عوام نے شمالی صوبے جوف میں مظاہرہ کرکے سعودی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے-
یمن کے جوف صوبے کے باشندوں نے وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین نے یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور دیگر جارح ملکوں کے فضائی حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرے کے شرکا نے یمن کے خلاف سازش کرنے والے ملکوں کے مقابلے میں ڈٹے رہنے کا بھی اعلان کیا۔ دوسری جانب صوبے جوف میں یمن کی فوج اور عوامی فورس کی مشترکہ کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں واقع الخنجر فوجی مرکز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اسی طرح سعودی عرب سے یمن جانے والے دہشت گرد گروہوں کا ایک اور راستہ بند کر دیا گیا۔ یمن کی فوج اور عوامی فورس نے مآرب صوبے کے الجدعان علاقے میں بھی پیش قدمی کی۔ دوسری جانب یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے ظہران علاقے میں فوجی مراکز پر میزائل برسائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button