یمن

یمن: امدادی طیارے کو اترنے نہیں دیا گیا

سعودی حکومت نے ایک بار پھر انسان دوستانہ امداد کے حامل ایک طیارے کو یمن میں اترنے کی اجازت نہیں دی-

لبنان کی ایشیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صنعا ایئرپورٹ کے ڈائیریکٹر خالد الشائف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز سے متعلق انسان دوستانہ امداد کے حامل ایک طیارے کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی اور یہ طیارہ جیبوٹی جانے پر مجبور ہوگیا۔ الشائف نے کہا کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز سے متعلق اس طیارے میں یمن کے ہسپتالوں کے لئے دوائیں اور طبی وسائل تھے لیکن سعودی حکومت نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس طیارے کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی- انہوں نے صنعا اور دیگر علاقوں پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے جاری حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے اسپتالوں کو یمن کے ہزاروں زخمیوں کے علاج و معالجے کے لئے مختلف قسم کی دواؤں اور طبی وسائل کی ضرورت ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button