پاکستان

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کا برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، اقوام عالم مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت برما کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران صغیر عابد رضوی نے کہا کہ اقوام عالم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، کیونکہ اس وقت پوری اسلامی دنیا میں مسلمانوں کا خون نا حق بہایا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری بزدلانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، جبکہ مسلم اور عرب سربراہان اس طرف توجہ نہیں دے رہے جسکی وجہ سے اسلام دشمن قوتوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور وہ یمن، عراق، شام، لبنان، افغانستان، بحرین اور وطن عزیز پاکستان میں مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ اجتماع سے سہیل مرزا، حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اب مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی مزید خون بہانے سے گریز کریں۔ بعد ازاں مسلم مجاہدین اور امت کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر قومی و ملی شخصیات کے علاوہ سیاسی و مذہبی رہنماء کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button