یمن

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت، درجنوں افراد شہید

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں دسیوں افراد شہید ہوگئے –

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کے دن صنعا میں واقع ایک فوجی مرکز کو اپنے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا- اس حملے میں چّوالیس یمنی فوجی مارے گئے جبکہ ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- یمن کے یہ فوجی، تنخواہیں لینے کے لئے اس جگہ پر اکٹھے ہوئے تھے- دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی سیکورٹی دستوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں- واضح رہے کہ آل سعود حکومت، یمن پر اپنا تسلط جمانے کے لئے اس ملک کے نہتے عوام پر شدید بمباری کر رہی ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button