پاکستان
کوئٹہ میں پولیس موبائل پر سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید
شیعت نیوز۔ پشتون آباد میں سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار شہیدہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم اس دوران کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔