پاکستان

خبردار اس الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنانا بلکہ ظالموں اور مظلوموں کی جنگ سمجھ کر لڑناعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام گلگت کے شاہی پولوگرونڈ میں تاریخی تکمیل پاکستان کانفرنس،شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت،کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ علامہ امین شہیدی،صاحبزادہ حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل سابق سنیٹرترجمان وائس آف شہدائے پاکستان سید فیصل رضا عابدی،علامہ مختار امامی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ نیئر مصطفوی،سمیت مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خبردار اس الیکشن کو شیعہ سنی جنگ نہ بنانا بلکہ ظالموں اور مظلوموں کی جنگ سمجھ کر لڑنا،ان ظالم طبقہ کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،اگر یہاں کے مظلوم شیعہ سنی متحد ہو جائیں تو کوئی ظالم ان کا حق چھین نہیں سکتے،ہم نے کسی ظالم سے آج تک ہاتھ ملایا،ہم نے ہمیشہ مظلومین کے لئےآواز بلند کی،جس طرح مہدی شاہ شیعوں کا نمائندہ نہیں ہے اسی طرح حفیظ الرحمان بھی سنیوں کا نمائندہ نہیں ہے،اگر یہ ہمارے نمائندے ہوتے تو آج ان کے حلقوں کے عوام کسمپرسی کا شکار نہیں ہوتے،علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ ہم نے پرانے سیاسی نظام کو دفن کرنے کے لئے کرپشن سے پاک ،بے داغ ماضی،تعلیم یافتہ قیادت کو سامنے لائے،تاکہ عوام کو اس کا حق دلایا جائے،انشااللہ 8 جون کو ہم نہیں پاکستان جیتے گا اور انشااللہ جیت کا جشن ہر گھر پر پاکستان کا پرچم لیرا کر جشن منائیں گے،میں یہاں کے حکومت اور گورنر کو کہنا چاہتا ہوں اگر دھاندلی ہوئی تو یہ ان کے گلگے کی ہڈی بن جائے گی جو نہ نگل سکو گے نہ اگل سکو گے۔تکمیل پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا ن لیگ کے وزرا ء سے گلگت بلتستان کے عوام سوال کرتے ہیں کہ ن لیگ کو نہ جیتانے پر گلگت بلتستان کے ترقیاتی کام روکنے کی دھمکیا دینے والے سن لین پاکستان کا خزانہ شریف خاندان کی ملکیت نہیں پاکستانی عوام کی ملکیت ہے،ہم اپنے حقوق ان ساسی فرعونوں سے چھین کر لیں گے،ن لیگ نے ہمیشہ دہشت گردوں کی سرپرستی کی،شہباز شریف نے علی الاعلان کہا کہ طالبان اور ہمارے نظریات ایک ہیں لھذا وہ پنجاب پر حملے نہ کرے،ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹرز کا ساتھ نہیں دے سکتے،علامہ شہیدی کا کہنا تھا کہ آج گلگت بلتستان کے عوام کو سبز باغ دکھانے والے 8 جون کے بعد نظر نہیں آئینگے،مجلس وحدت مسلمین کا ہدف اس سر زمین کو آئین دلانا ہے،ہم اس لئے میدان میں آئے ہیں کہ یہاں کے عوام کو بااختیار بنا سکے،ہم عوامی حقوق کے جنگ لڑ رہے ہیں باقی مفاد پرستوں کا ہدف صرف اقتدار کا حصول ہے، گلگت بلتستان میں لوگوں کو مذہب کے نام پر بیووقف بنایا جا رہا ہے،مذہب اور مذہبی رہنماوُں کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں،اب وہ زمانہ گذر گیا کہ لوگوں کو مذہب کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جائے،ہمیں فخر ہیں کہ ہم شیعہ ہے لیکن ہم نے سیاست میں قدم رکتھے وقت شعوری طور پر فیصلہ کیا کہ ہم مذہب کے نام پر نہیں بلکہ کارکردگی کے بنیاد پر سیاست کریں گے،آپ کے حقوق کو غصب کرنے والے اس لئے کامیاب ہوگئے کہ انہوں نے آپ کو قومیتوں اور مسلکوں میں تقسیم کرکے آپ پر مسلط رہیں،پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو کرپشن ،اقرباء پروری،اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔چالیس سال سے جاری سبسڈی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مل کر ختم کیا،گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بیج پیپلز پارٹی ہی کی دور اقتدار میں بویا گیا،گذشتہ دور میں یہاں کے عوام نے پیپلز پارٹی کے جھوٹے اعلانات پر عمل درآمد کا آس لے کر پیپلز پارٹی کو حکومت دی لیکن پیپلز پارٹی نے عوامی فلاح وبہود اور حقوق کو جوتے کے نوک پر رکھا اور عوام کو ماموں بنا کر کرپشن کا بازار گرم کیے رکھا،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن نہ کرنے پر محمد علی اختر کو ٹکٹ سے محروم کر دیاعلامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزا کے باوجود ریلیف دیتے رہے،ہم ان ظالموں کو جان چکے ہیں اب ان کو گلگت بلتستان کے سر زمین پر امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف عوامی ریفرنڈم کر کے ثابت کر دیا کہ مفاد پرستوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں نواز شریف کا اُڑھنا بچھونا رائے ونڈ اور ماڈل ٹاوپں کے محلات اور اپنے لوٹے ہوئے سرمایا کا تحفظ ہیں،ان کو گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوامی مفادات اور حقوق سے کوئی لینا دینا نہیں،گلگت بلتستان کے عوام نے 13 دن کے طویل دھرنوں کے بعد حاصل کرنے والی سبسڈی پر آج ن لیگ نے پھر سے شب خون مار دیا ہے،گلگت بلتستان کے عوام ہوش کے ناخن لیں ورنہ یہ آپ سے زندگی کی سبسڈی بھی چھین لیں گے۔کانفرنس سے خطاب میں وائس آف شہداء کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں اس تاریخی الیکشن میں کوئی غلطی نہ کرنا اگر اس الیکشن میں دہشت گردوں کے سرپرست ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کامیاب کرایا تو علاقے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کوئی نہیں روک سکے گا،آج مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کی جد وجہد سے پاکستان میں دہشت گردوں اور تکفیریوں کا تنہا کر دیا ،میں اتحاد بین المسلمین کے داعی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کا کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں یہی اس علاقے کے ترقی کی ضامن جماعت ہے،

متعلقہ مضامین

Back to top button