پاکستان

دہشت گردی جہاں بھی ہو، قابلِ مذمت ہے، شیخ حسن صلاح الدین

شعبان المعظم کے موقع پر ہیئت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ کی جانب سے ریلی کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علمائے دین نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مولانا شیخ حسن صلاح الدین نے شرکاء سے کہا کہ دہشت گردی جہاں کہیں بھی ہو، قابلِ مذمت ہے۔ ہم سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا شام، عراق ہو یا یمن جہاں کہیں بھی دہشتگردی ہو رہی ہے، وہاں امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ وہ مسلمان ممالک میں بدامنی کو رواج دینا چاہتا ہے۔اس ریلی سے مولانا شبیر الحسن طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ ہو یا سنی یا پنجابی ہو یا سندھی ہو یا پٹھان یا بلوچی، سب پاکستانی ہیں اور ہم دہشت گردی کرنے والے ہر قاتل کو پاکستان کا دشمن اور دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہر مقتول کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے سانحہ صفورا، سانحہ مستونگ کی بھی مذمت کی اور دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button