پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کا 4 جون کو بلتستان اور 5 جون کو گلگت میں تاریخی انتخابی جلسے کرنیکا فیصلہ

مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں 4 جون کو بلتستان اور5 جون کو گلگت میں تاریخی انتخابی جلسے کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی پوری مرکزی قیادت اس وقت جی بی الیکشن کے سلسلے میں ہر حلقے میں زبرست انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور لوگوں کو اپنے منشور اور پارٹی کی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور مجلس کی مقبولیت نے مخالفین کو نیندیں حرام کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ5 جون کی شام تک ایم ڈبلیو ایم انتخابی مہم چلے گی، اس سلسلے کے آخری دو بڑے جلسے ہوں گے جس کیساتھ ہی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت روک دی جائیگی۔ مہدی عابدی نے بتایا کہ 4 جون کو بلتستان میں سیاسی قوت کا اظہار کیا جائیگا اور5 جون کو گلگت شہر میں اپنی طاقت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پہلی بار گلگت بلتستان کے الیکشن میں جاری ہے اور عوام کی جانب زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ اگر عوام نے مجلس پر اعتماد کا اظہار کیا تو اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button